ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ذاکر نائیک کو 31 جولائی تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم 

ذاکر نائیک کو 31 جولائی تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم 

Thu, 20 Jun 2019 12:39:58    S.O. News Service

ممبئی،20/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  منی لانڈرنگ ایکٹ کی عدلیہ نے اسلامی مذہبی رہنما ذاکر نائیک کو 31 جولائی تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر وہ حاضر نہیں ہوتے ہیں،تو عدالت ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرے گی۔

ای ڈی نے ذاکر نائیک کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ کی عرضی داخل کی تھی۔ذاکر نائیک پر 193.06 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔وہ 2016 سے ملائیشیا میں مقیم ہیں۔ذاکر  نائیک کے خلاف 2016 میں اینٹی ٹیرر لاء کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ جون 2017 میں کورٹ نے نائیک کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ بھارت اس  کی حوالگی کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ای ڈی نے گزشتہ ماہ ملک کے کئی شہروں میں واقع نائیک کی املاک اور بینک اکاونٹس میں جمع روپے ضبط کئے تھے۔قومی سلامتی ایجنسی (این آئی اے) کے مطابق ذاکر نائیک نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر ہندوؤں، عیسائیوں اور غیر مسلموں، خاص طور پر شیعہ، صوفی اور بریلوی کے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچائی۔ ای ڈی کو تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ نائیک نے نفرت پھیلانے کے زیادہ تر تقریر 2007 سے 2011 کے درمیان  کئے تھے۔


Share: